Thread
:
Poetry
View Single Post
02-15-2011, 10:08 PM
#
1
BitStillrhile
Join Date
Nov 2005
Posts
440
Senior Member
Poetry
I've written my first poetry so wanted to share will you all. Hope you like it and sorry its in urdu.
تمنا ہے کروں یا رب حمد تیری بیاں
پر جانتا ہوں ہیں مرے الفاظ ناتواں
اٹھا نہیں سکتے یہ بار شان کبریا
مگر مرے تخیل کو دیتے ہیں یہ زباں
کیسے کروں میں ذکر ذات کا تیری
تیری ذات خالق دو جہاں مری ذات ذرہء بے نشاں
دلیل ترے وجود پہ ہے ذرہ ذرہء کائنات
یہ رنگ و بو یہ لالہ و گل اور نیلا آسماں
جھکے ہوے ہیں تیری قدرت کے سامنے
دہکتا ہوا یہ سورج ستاروں کی کہکشاں
کانپتی ہے دھرتی تیرے جلال سے
تھرا رہی ہیں فلک کو کڑکتی یہ بجلیاں
حاجت نہیں ہے نیند کی نہ غفلت نہ کاہلی
مصروف ہیں عبادت میں ہمہ وقت کروبیاں
ایسی عظیم سلطنت اور نہ فوج نہ مشیر
عقلیں ہوئی ہیں دنگ اور فکریں ہیں پریشاں
ادراک کیا کرے کوئی عدل کا تیرے
قوت آتش دی نمرود کو ابراہیمء کو اماں
آتا نہیں سمجھ تیری عطاء کا فلسفہ
فرعون سے سرکش کو بھی دیتا ہے روٹیاں
بکھرا ہوا ہے ہر سو رحم و کرم تیرا
ثبوت اسکا ہے مرے گھر میں شفیق ماں
گوہر یہی دعا ہے رب کریم سے
مرے قلب کو عطا کر معرفت کی کنجیاں
Quote
BitStillrhile
View Public Profile
Find More Posts by BitStillrhile
All times are GMT +1. The time now is
12:49 PM
.