Thread
:
Poetry
View Single Post
03-01-2011, 05:55 AM
#
7
BitStillrhile
Join Date
Nov 2005
Posts
440
Senior Member
Here is a new peom I've written. Hope it will be a word of advice for myself and brothers & sisters. Thanks
ضمیر سو گیا
دنیا کی رعنائیوں میں میں ایسا کھو گیا
خبر ہی نہیں ہوئی کہ کب ضمیر سو گیا
ابتدا میں تو صرفِ نظر گناہانِ صغیر سے کیا
پر رفتہ رفتہ قلب شناسائے گناہانِ کبیر ہو گیا
پھر احساسِ ندامت بھی پرواز کر گیا
دل کثرتِ گناہ سے سخت گیر ہو گیا
دنیا کی خواہشوں نے کچھ ایسا جکڑ لیا
کہ زلفِ نفسِ عمارہ کا اسیر ہو گیا
سکوں کی کھنک میں کھو گئی اذان کی آواز
اور ابلیس میری نماز کا امیر ہو گیا
دنیا کو دیکھنے لگا تکبر کی آنکھ سے
ہر شخص میری نظر میں اب حقیر ہو گیا
خلقِ خدا پہ ظلم میں میں اتنا بڑھ گیا
کہ ہرملا کی کمان سے نکلا ہوا تیر ہو گیا
جھوٹ سے زبان یوں مانوس ہو گئی
جیسے کسی منافق کی تقریر ہو گیا
جانا ہی نہیں چاہتا تھا لذتِ دنیا کو چھوڑ کر
پر اک روز اپنی موت سے بغل گیر ہو گیا
وہ تاج و تخت وہ محل و محلات سب پیچھے رہ گئے
بس دو گز زمیں کا ٹکڑا اب میری جاگیر ہو گیا
دم بھی نہ لینے پایا تھا پل بھر کو لحد میں
کہ آغازِ سلسلہِ سوالِ منکر و نکیر ہو گیا
دنیا میں کمائی دولت نہ کچھ کام آ سکی
کل کا تھا بادشاہ پر آج کا فقیر ہو گیا
گوہر کلام مجھ سے یوں ذوالجلال نے کیا
دہکتا ہوا جہنم اب تیری تقدیر ہو گیا
Quote
BitStillrhile
View Public Profile
Find More Posts by BitStillrhile
All times are GMT +1. The time now is
12:35 PM
.