Reply to Thread New Thread |
02-15-2011, 10:08 PM | #1 |
|
I've written my first poetry so wanted to share will you all. Hope you like it and sorry its in urdu. تمنا ہے کروں یا رب حمد تیری بیاں پر جانتا ہوں ہیں مرے الفاظ ناتواں اٹھا نہیں سکتے یہ بار شان کبریا مگر مرے تخیل کو دیتے ہیں یہ زباں کیسے کروں میں ذکر ذات کا تیری تیری ذات خالق دو جہاں مری ذات ذرہء بے نشاں دلیل ترے وجود پہ ہے ذرہ ذرہء کائنات یہ رنگ و بو یہ لالہ و گل اور نیلا آسماں جھکے ہوے ہیں تیری قدرت کے سامنے دہکتا ہوا یہ سورج ستاروں کی کہکشاں کانپتی ہے دھرتی تیرے جلال سے تھرا رہی ہیں فلک کو کڑکتی یہ بجلیاں حاجت نہیں ہے نیند کی نہ غفلت نہ کاہلی مصروف ہیں عبادت میں ہمہ وقت کروبیاں ایسی عظیم سلطنت اور نہ فوج نہ مشیر عقلیں ہوئی ہیں دنگ اور فکریں ہیں پریشاں ادراک کیا کرے کوئی عدل کا تیرے قوت آتش دی نمرود کو ابراہیمء کو اماں آتا نہیں سمجھ تیری عطاء کا فلسفہ فرعون سے سرکش کو بھی دیتا ہے روٹیاں بکھرا ہوا ہے ہر سو رحم و کرم تیرا ثبوت اسکا ہے مرے گھر میں شفیق ماں گوہر یہی دعا ہے رب کریم سے مرے قلب کو عطا کر معرفت کی کنجیاں |
|
02-16-2011, 01:40 AM | #2 |
|
|
|
02-16-2011, 04:23 PM | #3 |
|
|
|
02-16-2011, 06:20 PM | #4 |
|
|
|
02-16-2011, 11:12 PM | #5 |
|
Good to know you liked my writing brother. And as you know "Musheer" means consultant so Allah doesn't need any mashwara from anyone to run his kingdom and he doesn't need armies to rule over us unlike the worldly kingdoms etc. |
|
02-20-2011, 10:58 PM | #6 |
|
I've written some new poetry in praise of beloved prophet صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم Hope you'll like it. لوح بھی تو قلم بھی تو علم و کتاب تو تاباں بہ افقِ رسالت آفتاب تو یٰسیں بھی تو طٰحہٰ بھی تو بشیر و نذیر تو آئینِ قرآنِ پاک کا سارا نصاب تو نور بھی تو منیر بھی تو وہاج و سراج تو شمسِ دین و ایمان کی آب و تاب تو منزل بھی تو رہبر بھی تو سوال و جواب تو اِیتاءِ منصبِ نبوت کا اول انتخاب تو منبر بھی تو قبلہ بھی تو گنبد و مینار تو روشن بہ جبینِ عبادت محراب تو عقل بھی تو شعور بھی تو فہم و ادراک تو ملکِ عدل و صدق کا افراسیاب تو فکر بھی تو نظر بھی تو فلسفہ و خیال تو ہستیِ تہذیبِ انسانی میں بپا انقلاب تو شرف بھی تو مشرف بھی تو ہنر و مثال تو نازِ عروج و کمال کا عالی جناب تو عَلَم بھی تو عَلمدار بھی تو سپاہ و سالار تو معرکہِ حق و باطل میں سدا کامیاب تو نعمت بھی تو رحمت بھی تو عطا و انعام تو دعائے ابراہیم کا مستجاب تو گل بھی تو خوشبو بھی تو چمن و بہار تو کانٹوں سے پاک دامن جسکا وہ گلاب تو حُسن بھی تو حسین بھی تو جلوہ و حجاب تو چشمِ عرفانِ قلب کا جمالِ بے نقاب تو ساقی بھی تو ساغر بھی تو مہ کدہ و شراب تو ذوقِ عشقِ قلندر کا اضطراب تو الفت بھی تو چاہت بھی تو عشق و جنون تو زدِ زبانِ قدرت درودِ بے حساب تو |
|
03-01-2011, 05:55 AM | #7 |
|
Here is a new peom I've written. Hope it will be a word of advice for myself and brothers & sisters. Thanks ضمیر سو گیا دنیا کی رعنائیوں میں میں ایسا کھو گیا خبر ہی نہیں ہوئی کہ کب ضمیر سو گیا ابتدا میں تو صرفِ نظر گناہانِ صغیر سے کیا پر رفتہ رفتہ قلب شناسائے گناہانِ کبیر ہو گیا پھر احساسِ ندامت بھی پرواز کر گیا دل کثرتِ گناہ سے سخت گیر ہو گیا دنیا کی خواہشوں نے کچھ ایسا جکڑ لیا کہ زلفِ نفسِ عمارہ کا اسیر ہو گیا سکوں کی کھنک میں کھو گئی اذان کی آواز اور ابلیس میری نماز کا امیر ہو گیا دنیا کو دیکھنے لگا تکبر کی آنکھ سے ہر شخص میری نظر میں اب حقیر ہو گیا خلقِ خدا پہ ظلم میں میں اتنا بڑھ گیا کہ ہرملا کی کمان سے نکلا ہوا تیر ہو گیا جھوٹ سے زبان یوں مانوس ہو گئی جیسے کسی منافق کی تقریر ہو گیا جانا ہی نہیں چاہتا تھا لذتِ دنیا کو چھوڑ کر پر اک روز اپنی موت سے بغل گیر ہو گیا وہ تاج و تخت وہ محل و محلات سب پیچھے رہ گئے بس دو گز زمیں کا ٹکڑا اب میری جاگیر ہو گیا دم بھی نہ لینے پایا تھا پل بھر کو لحد میں کہ آغازِ سلسلہِ سوالِ منکر و نکیر ہو گیا دنیا میں کمائی دولت نہ کچھ کام آ سکی کل کا تھا بادشاہ پر آج کا فقیر ہو گیا گوہر کلام مجھ سے یوں ذوالجلال نے کیا دہکتا ہوا جہنم اب تیری تقدیر ہو گیا |
|
03-04-2011, 10:32 PM | #8 |
|
Some more poetry والدین کی عظمت عرض کی محمد سے کہ خوشبوِ جنت ہے کہاں ؟ فرمایا وہ تو ماں باپ کی اطاعت میں ہے پنہاں عرض کی کہ تمنا ہے کروں بے شمار حجِ مقبول ؟ فرمایا رخ پہ کھلا ماں باپ کی محبت کے پھول عرض کی کہ رضائے الٰہی جو ہو مجھے مطلوب ؟ فرمایا جیت لے اپنے ماں باپ کے قلوب عرض کی کہ پانا چاہوں جو دنیا میں عالی مقام ؟ فرمایا لحجہِ شفقت میں کر ماں باپ سے کلام عرض کی کہ کیسے ہو منزلِ موت آسانی سے پار ؟ فرمایا ماں باپ کی معافی کا رہ سدا طلب گار اس سے پہلے کہ قضا اُنکی آئے تو مَلے ہاتھ ندامت سے اور پچھتائے عرض کی کہ غفلت میں رہا فرض سے اور وہ ہو گئے رخصت ؟ فرمایا پھر تو دنیا میں نہیں تجھ سے بڑا کوئی بدبخت |
|
03-12-2011, 10:11 PM | #9 |
|
Written a new poem for children پیار پیار کرو اور پیار پھیلاو دنیا کو امن کی راہ دکھاو سچ بولو ’ سچے کہلاو اور جھوٹ سے نفرت کرتے جاو حق بات کہنے سے نہ گھبراو اور باطل کے مقابلے میں ڈٹ جاو مظلوم کے حق میں آواز اٹھاو اور ظلم کی فوجوں سے ٹکراو نماز سے اپنا جی نہ چراو قرآن پڑھو ’ اوروں کو پڑھاو والدین کی اطاعت میں سر کو جھکاو اور دنیا ہی میں جنت کماتے جاو سارے اچھے اخلاق اپناو کبھی نہ کسی کے دل کو دکھاو جب بھی کسی کو دوست بناو تو دوستی کو پھر خوب نبھاو خود غرضی کو اب آگ لگاو بس اوروں کی خاطر جیتے جاو استاد کے ادب میں آنکھوں کو بچھاو اور علم کے موتی چنتے جاو خوب پڑھو اور نام کماو بس علم کی روشنی پھیلاتے جاو |
|
03-14-2011, 05:58 AM | #10 |
|
I've created a blog for my poetry now and will be publishing all my poetry to the blog. You can follow the blog for auto updates if interested. Thank you http://zawiyat-e-gohar.blogspot.com |
|
03-24-2011, 06:49 AM | #11 |
|
Some new additions to my blog. Hope you'll like it http://zawiyat-e-gohar.blogspot.com/...g-post_23.html |
|
03-28-2011, 06:12 AM | #12 |
|
|
|
Reply to Thread New Thread |
Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
|