Reply to Thread New Thread |
![]() |
#1 |
|
<font face="Jameel Noori Nastaleeq"><font color="DarkGreen"><font size="6"><b>
السلام علیکم دوستو طلباء کسی بھی ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں. طلباء دراصل ملک کی ترقی کیلۓ درکار قابل ترین اشحاص کی ایک نرسری کا کام بھی کرتے ہیں.ان ہی طلباء سے ملک کا صدر،وزیر اعظم اور آرمی چیف بنتے ہیں.کسی کو کیا معلوم کہ کونسا طالب علم مستقبل میں کونسی شحصیت کا روپ دھارے گا.بہرحال یہی سے شروعات ہوتی ہیں. اس سلسلے میں طلباء کو درپیش کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ان کے تعلیمی زندگی پر براہ راست اثرانداز ہوتے ہیں. ان کی تفصیل درج ذیل ہے. 1] منشیات طلباء کے زندگی میں منشیات ایک زہرقاتل کی حیثیت رکھتی ہیں. جو طلباء بد قسمتی سے اس کے عادی ہوجاتے ہیں تو یہ ان کی زندگی کو تباہ کردیتے ہیں.لہذا منشیات کی لعنت سے طلباء کو ہرصورت میں بچانا ہم اساتدہ،والدین اور حکومت کا فرض ہے. بصورت دیگر اگر طلباء کی اصلاح و معاونت نہ کی گئی تو وہ منشیات کے منحوس بھوت کا شکار ہوکر ملک و قوم کا سرمایہ بننے کی بجاۓ ان پر بوجھ بنیں گے. لہذا جتنا ممکن ہو اتنا اپنے عزیز طلباء کو منشیات کی لعنت سے بچانا چاہیے. 2]مشاورت و راہنمائی ہمارے اکثر طلباء کے ساتھ یہ ایک سنگین مسلہ ہوتاہے کہ تعلیمی سفر کے دوران ان کی مناسب راہنمائی اور مشاورت کا کوئی انتطام نہیں ہوتاہے. وہ اکثر اپنے مضامین کا انتحاب کرنے میں سنگین علطیاں کرتے ہیں جو بعد میں ان کے تعلیمی انحطاط کا باعث بنتے ہیں. طلباء کا یہ مسلہ ان کے اساتذہ بہتر طور پر حل کرسکتے ہیں.ان کے کیریئر کے ہر موڑ پر ان کی مناسب راہنمائی کی جانی چاہیے تاکہ آگے جاکر ان کو کسی قسم کا مسلہ نہ رہے. 3] جنسی بے راہ روی ہمارے اکثر طلباء کو یہ مسلہ درپیش ہوتاہے کہ غلط یا نا مناسب ماحول کی وجہ سے وہ اکثر کم عمری ہی میں جنسی بے راہ روی کا شکار ہوجاتے ہیں جوکہ آگے جاکر ان کے زندگیوں کو تاراج کر ڈالتا ہے. والدین کا بالحصوص اور اساتذہ کا بالعموم فرض ہے کہ اس سلسلے میں وہ طلباء پر خاص نظر رکھیں اور ان کی خفیہ نگرانی بھی کریں تاکہ طلباء غلط کاموں اور سرگرمیوں کے مرتکب نہ بنیں.کیونکہ جنسی بیماریاں طلباء کی جسمانی اور روحانی و ذہنی نشونما پر کاری ضرب لگاتے ہیں . لہذا جتنا ممکن ہو طلباء کو جنسی بے راہ روی سے بچایاجاۓ تاکہ ان کو بعد میں سنگین مسائل کا شکار نہ بننا پڑے. 4] نا مناسب تعلیمی ماحول اکثر طلباء کو نامناسب تعلیمی ماحول کا مسلہ درپیش ہوتاہے. سکول کالج کی سطح پر مناسب منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے اکثر طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہوکر ان میں مایوسی اور بد دلی کا باعث بنتاہے.ان مسائل میں بلڈنگ ، پانی ، کتب اور مطلوبہ مقدار میں اساتذہ کی عدم دستیابی ہے.اکثر تدریسی عملے کی کمی کی وجہ طلباء کا تدریسی ماحول حراب ہوجاتاہے. 5) ناموزوں گھریلو خالات اکثر طلباء کو گھر پر اچھا ماحول فراہم نہیں ہوتا جسکی وجہ سے وہ اکثر مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں. والدین کی لڑائی جھگڑے ان کے تعلیمی ماحول پر اثر انداز ہوکر ان کے مسائل میں مذید اضافہ کردیتے ہیں.اس قسم کے حالات طلباء محتلف نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہوکر غلط راہوں پر گامزن ہوجاتے ہیں. 6)تعلیمی اداروں میں سیاست یہ ایک آفت اور لعنت ہے جو ہمارے اکثر تعلیمی اداروں میں پایا جاتاہے. جو ادارے سیاست کی بھینٹ چڑھ جاۓ تو پھران سے کوئی خیر کی طمع نہیں کیا جاسکتا. جو طلباء سکول و کالج ہی سے سیاسی سرگرمیوں ملوث ہوجاتے ہیں وہ اپنے تعلیمی منازل کھو دیتے ہیں. سیاست ان کو تعلیمی سرگرمیوں سے باز رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے. لہذا تعلیمی اداروں کو سیاست سے پاک رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے. بصورت دیگر تعلیمی ادارے تعلیمی کم اور سیاست کدے ذیادہ رہ جائیں گے. میرے خیال میں سیاست سے پاک تعلیمی ماحول طلباء کیلیۓ از حد ضروری ہے.یہ ایک سنگین مسلہ ہے کہ جو ہمارے طلباء کو دیمک کی طرح تباہ کردیتاہے. مذکورہ بالا چند چیدہ چیدہ مسائل کا ذکر کیا گیا ہے کہ جو طلباء کو براہ راست درپیش ہوا کرتے ہیں اور یہ دراصل ان طلباء کی تعلیمی سفر کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں. لہذا ضروری ہے کہ نہ صرف والدین بلکہ اساتذہ اور حکومت سب ملکر نونہالان قوم کو ان مسائل کے بھنورسے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں اور ان کو صحیح راہوں پر گامزن رکھنے میں ان کی مدد و راہمائی کریں. |
![]() |
![]() |
#3 |
|
|
![]() |
![]() |
#4 |
|
|
![]() |
![]() |
#7 |
|
<font face="Jameel Noori Nastaleeq"><font color="DarkGreen"><font size="5">آپ نے بہت اہم نکات اٹھائے ہیں اس تھریڈ میں،
طلباء کو پیش آنے والے زیادو تر یہی مسائل ہوتے ہیں، ان سب سے بڑھ کر یہ طالب علم یہ سمجھ نہیں پاتا کہ اس کے ساتھ سہی مسئلہ ہے کیا۔ جیسے ہم اپنے کمپیوٹر کو ٹربلشوٹ یا سکین کرتے ہیں ویسے ہی طلباء کو بھی ہر ہفتے بعد یا مہینے بعد اپنی زندگی کا جائزہ لینا چاہیے کہ اس دوران مجھ سے کیا غلطیاں سر زد ہوئی۔ اس سے اسے اپنی زندگی سنوارنے میں بہت مدد ملے گی۔ آپ کے اس تھریڈ کی توسط سے کافی طلباء اصل مسائل سے آگاہ ہو جائے گے، اس کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ |
![]() |
![]() |
#8 |
|
|
![]() |
![]() |
#9 |
|
|
![]() |
![]() |
#11 |
|
|
![]() |
![]() |
#13 |
|
|
![]() |
![]() |
#14 |
|
|
![]() |
![]() |
#16 |
|
|
![]() |
![]() |
#17 |
|
|
![]() |
![]() |
#18 |
|
|
![]() |
![]() |
#19 |
|
|
![]() |
Reply to Thread New Thread |
Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
|